• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

Aug 23, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے ایمسٹر ڈیم سے دبئی پہنچ گئی ۔
ایشیاء کپ کی ٹی 20 کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل عثمان قادر ، حیدر علی ، افتخار احمد اور آصف علی آج دوپہر لاہور سے دبئی پہنچیں گے جبکہ محمد حسنین برطانیہ سے یو اے ای جائیں گے ۔
خیال رہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔