• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ابھی تو عوام کو الیکٹرک شارٹ کے مزید دو جھٹکے لگنے ہیں ، شوکت ترین نے خبردار کردیا

Aug 23, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی مزید بڑھنی ہے، ابھی تو الیکٹرک شارٹ کے مزید دو جھٹکے لگنے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ معیشت ٹھیک کرنے کا واحد حل تازہ مینڈیٹ ہے ، اس وقت مہنگائی عروج پر جا رہی ہے ، دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد کم ہوئیں جبکہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، آئندہ بجلی بلوں میں 10 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لگ کر آئے گی ۔

شوکت ترین نے کہا کہ جولائی میں برآمدات 23 فیصد کم ہوگئی ہیں ، پی ڈی ایم کی حکومت کی نا اہلی سے فراط زر بڑھ گئی ، منگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، پاکستانی حکومت چلانے والے لندن میں ہیں ۔