کراچی (نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 اگست یا25 اگست کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیاہے اور کہا ہے کہ شہر میں کہیں معتدل تو کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں 24 اگست یا25 اگست کی شام یا رات کے دوران بارش کا امکان ہے جس سے شہر میں کہیں معتدل تو کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے،مون سون سسٹم مشرقی راجستھان پر موجود ہے، اس سسٹم کے زیر اثر مشرقی سندھ میں آج بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی کراچی میں کل سے پھر بادل برسنے کی پیشگوئی
