• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عراق میں کربلا کے نزدیک لینڈسلائیڈنگ، 4 زائرین جاں بحق

Aug 22, 2022

بغداد (ویب ڈیسک) عراقی شہر کربلا کے نزدیک لینڈسلائیڈنگ کے واقعے میں 4 زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔

عراق کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق ہفتے کے دن سے جاری امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا ہے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ان افراد کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے اور انہیں ہسپتال میں مانیٹر کیا جارہا ہےتاہم خدشہ ہے کہ اب بھی کم از کم 6 سے 8 افراد ملبے کے نیچے موجود ہیں اور انہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت بہتر ہے۔ سرکاری خبر ایجسنی کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فلڈ لائٹس کی مدد سے رات بھر ان افراد کو نکالنے اور ملبے کے درمیان موجود خلا سے انہیں آکسیجن اور خوراک و پانی پہنچاتے رہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ ریت کے ٹیلے اور چٹانوں کے گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔