اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے۔ پیٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں۔ جس وقت یہ بیانات دیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست متعلقہ فورم نہ ہونے کی بنا پر خارج کردی۔