اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں سیلاب کے باعث گزشتہ روز مزید 45افراد جاں بحق ہو گئے،سندھ میں 33، خیبر پختونخوا میں 10 اور پنجاب میں 2 اموات ہوئیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہو چکی ہے، 1456 افراد زخمی ہیں ،اعدادو شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ،سندھ میں 339 ، بلوچستان میں 234 جبکہ خیبر پختونخوا میں 19افراد جاں بحق ہوئے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزارسے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں کو نقصان ہوا اور 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔