• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محمد وسیم ایشیا کپ سے باہر، متبادل سٹار باولر سکواڈ میں شامل

Aug 27, 2022

دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا گیا ہے، فاسٹ باولر محمد وسیم جونیئر سائیڈ سٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران کمر میں تکلیف پر محمد وسیم کا دبئی میں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔ایم آر آئی اسکین رپورٹ کے جائزے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاسٹ بولر حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔