• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک بھر میں اوسط بارشیں 118.7 ملی میٹر ہوتی ہیں،رواں مون سون سیزن میں 687.6 ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات

Aug 30, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں اوسط بارشیں 118.7 ملی میٹر ہوتی ہیں،رواں مون سون سیزن میں 687.6 ملی میٹر بارش ہوئی،رواں سال 210 فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک سب سے زیادہ بارش سندھ میں ریکارڈ ہوئی ، سندھ میں اوسط برسات 113.1 ملی میٹر ا ریکارڈ کی گئی ، سندھ میں 508 فیصد بارش ریکارڈ ہوئی ، زیادہ بارشوں میں بلوچستان دوسرے نمبر پر ہے ،گلگت بلتستان میں 29.5فیصد اوسطاً بارش ہوتی ہے ، بلوچستان میں اوسطاً 51.9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،گلگت بلتستان میں 73 ملی میٹر بارش ہوئی جومعمول سے 148فیصد زیادہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 196.1 ملی میٹر اوسط بارشیں ہوتی ہیں ، پنجاب میں 364.5ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول سے 86 فیصد زیادہ ہے، خیبر پختونخوا میں بارشوں کا اوسط 208.3 ملی میٹر ہے، خیبر پختونخوا میں 299.2 ملی میٹر بارش ہوئی جومعمول سے 44فیصد زائد ہے، آزاد جموں کشمیر میں اوسطاً 321.5ملی میٹر بارشیں ہوتی ہیں۔آزاد جموں کشمیر میں 307.2ملی میٹر بارش ہوئی، جومعمول سے منفی 4 فیصد کم ہے۔