• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مجھے اور ملائکہ کو عمر کے فرق سے کوئی مسئلہ نہیں ، ارجن کپور

Aug 30, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی) مشہور بھارتی اداکار ارجن کپور نے کہا کہ ان کے اور ملائکہ اروڑا کے مابین عمر کے فرق سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ۔
عمر میں بڑے فرق اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے کر ارجن کپور سے شادی کرنے والی ملائکہ اروڑا اور ان کے شوہر ارجن کپور خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ، ملائیکہ سے شادی سے قبل ارجن کپور کنوارے اور نوجوان تھے جبکہ ملائیکہ اروڑا 48 برس کی ہیں اور ان کا 20 سال کا بیٹا ارحان خان بھی ہے ۔
ارجن کپور کی حال ہی میں نئی فلم “ایک ویلن ریٹرنز” ریلیز ہوئی جبکہ گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک دوست کی شادی میں بھی شرکت کی جس کے بعد سے یہ جوڑی خبروں میں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ارجن کپور نے کہا کہ میرے اور ملائکہ کے مابین عمر کے فرق سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، اگر ہمارے ارد گرد لوگوں کو مسئلہ نہیں تومیرے لئے یہی کافی ہے ۔
ارجن کپور نے کہا کہ اگر کوئی دوسرے لوگ اس سے متعلق کچھ سوچتے ہیں تو مجھے فرق نہیں پڑتا ، ذہنیت کو بدلنا آسان نہیں، ہم ایک دوسرے سے مبت کرتے ہیں اور اگر ہم کوئی مثال قائم کرتے ہیں تو میں اس سے خوش ہوں ۔

ارجن کپور نے مزید کہا کہ ہر ایک کا پانا نظریہ ہوتا ہے مگر اسے دوسروں پر مسلط نہیں کرنا چاہئے ۔