• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان عدالت پیشی کیلئے بنی گالہ سے روانہ

Sep 1, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کیخلاف دھمکیاں آمیز بیانات کے کیس میں پیشی کیلئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بنی گالہ سے روانہ ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کیلئے بنی گالہ سے روانہ ہو چکے ہیں، جج راجہ جواد عباس حسن خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کر یں گے ، اس سے قبل عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری کے باعث دوپہر 12بجے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔
واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منطور کی تھی۔