اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انسدا ددہشتگردی کی عدالت نے خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری کے باعث دوپہر 12بجے عمران خان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عمران خان دوپہر 12 بجے عدالت میں پیش ہوئے اور دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا