لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی معروف میزبان و اسلامک سکالر سیدہ بشریٰ اقبال نے پاکستان میں سیلابی صورتحال ، ملک و قوم سے ناانصافی کا ذمہ دار قوم کو ہی ٹھہرا دیا اور نارضی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹر پر قوم سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “صحیح سیلاب آ رہے ہیں یہاں، جہاں معصوم بچیوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جائے اور ملزمان کو پھر بھی سر عام پھانسی نہ دی جائے تو آسمانی آفتیں ہی آتی ہیں”۔سیدہ بشریٰ اقبال نے لکھا کہ “اللّٰہ کی پکڑ سے کوئی نہیں ڈرتا یہاں”۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں کا بیشتر حصہ سیلابی صورتحال سے دو چار ہے۔سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی امداد بھیجی جا رہی ہے۔