• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوورسیز پاکستانیوں نے سب سے پہلے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کی جو آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز۔۔

Oct 15, 2019

جدہ ۔۔(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)
او سی ۔۔۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوورسیز پاکستانیوں نے سب سے پہلے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کی جو آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز۔۔

وی او ۔۔۔

مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما ملک محئ دین کی جانب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہاز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمام سیاسی جماعتوں سوشل تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت اور عشائیہ کی صدرت معروف کاروباری و سماجی شخصیت مرزا گلنار نے کی ،عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کہا کے اوور سیز پاکستانیوں نے ہمشہ مشکل وقت میں اپنی قوم اور ملک کا ساتھ دیا جس طرح ساتھ دیا آج سی طرح کشمیری بھائیوں کا بھی ساتھ دے رہے ہیں اور پوری دنیا میں کشمیر کی آواز بنے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے آواز بلند کیا ہمیں انھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا ، تقریب کے صدر مرزا گلزار اور میزبان ملک محی دین نے کہا ہماری سیاسی لاکھ اختلاف سہی لیکن کشمیر کاز کے لیے ہم سب ایک ہیں جس کی مثال آج س چھت کے نیچے دیکھی جا سکتی ہے تمام مکاتب فکر اور جماعتوں کے لوگ موجود اور کشمیر کے لیے ہم اوورسیز ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں جب تک کشمیر کا مسلۂ حل نہیں ہوتا ہم اپنے بھائیوں کے لیے آواز بلند کرتے رہے گیے اقوام متحدہ کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہے تقریب سے چوہدری اکرم ،عنایت جہاڑا ،انجنئیر نیاز ، مالک جاوید ,زوالفقار گجر ،حنیف عباسی ،طیب مسوانی ، انجنئیر شہاز حسین ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسلۂ کشمیر پر روشنی ڈالی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہاز کی اوورسیز کے لیے خدمات کی تعریف کی تقریب کے آخر میں ملک محی دین نے تقریب میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔