• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلب،پاکستان کا شدیداحتجاج

Oct 16, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے ایل اوسی پراشتعال انگیزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرلیا،پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمدیقینی بنائے،بھارتی فوج ایل اوسی پرسول آبادی کونشانہ بنارہی ہے،بھارتی اقدامات خطے کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا،پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3شہری شہید ہوئے،شہدامیں 55سالہ غلام قادر،12سالہ مریم اور 10سالہ حیدرعلی شامل ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت 8 افرادزخمی ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمدیقینی بنائے،بھارتی فوج ایل اوسی پرسول آبادی کونشانہ بنارہی ہے،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔