• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ پولیس ضلع ننکانہ صاحب “امن کمیٹی میٹنگ بسلسلہ چہلم،،

Oct 17, 2019

ننکانہ صاحب:ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمان کھاڑک نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی سکیورٹی کی پیش نظر ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تعارف کے بعد ڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصد ضلع بھر میں چہلم کی سکیورٹی کو کامیاب بنانا ہے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کو تحفظ دینا ہے۔تمام اہل تشیع ممبران کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ روٹ جلوس اور مجالس کے شیڈول میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کی جائے اور کسی بھی شعلہ بیان ذاکر، علماء یا مولوی کو خطاب کی دعوت نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی ایسے ذاکر یا علماء کو خطاب کی دعوت نہ دیں جسکو حکومت پاکستان، حکومت پنجاب یا ضلعی حکومت نے زبان بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈی پی او نے تمام شرکاء میٹنگ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک فکر ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کریں اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منافرت انگیز مواد اور شر انگیزی سے اجتناب کریں۔ قانونی ضابطہ کے مطابق ساونڈ سسٹم ایکٹ پر عمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس کی طرف سے ضلر بھر میں چہلم کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام جلوسوں، مجالس، محافل اور عبادت کو اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔تمام مکاتب فکر کے منتظمین چہلم کی سکیورٹی کے پیش نظر ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ کسی کو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میرے یا متعلقہ ڈی ایس پی یا ایس ایچ کے نوٹس میں لائیں ضلعی پولیس ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے اور چہلم کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے ہمہ تن گو ہے۔ میٹنگ میں تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا کے علاوہ علامہ محب النبی طاہر، راحت شاہ ضلعی صدر انجمن جعفریہ، ادشد بٹ صدر سٹی ننکانہ انجمن جعفریہ، مہر اسلم ناصر ایڈووکیٹ، ضیاالنبی اور ضلع بھر کے ممبران امن کمیٹی و مکاتب فکر کے علماء موجود تھے۔
رپورٹ بیورچیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب