• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکا نے دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ، پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا کیا گیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

Oct 18, 2019

کولمبو (نمائندہ خصوصی)سری لنکا نے دورہ آسٹریلیا کیلئے اپنے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں پاکستان نہ آنے والے سات کھلاڑیوں کو نظر انداز کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈ میں پاکستان ٹیم کو کلین سویپ شکست دینے والی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیاہے جبکہ پاکستان نہ جانے والے لیستھ مالنگا ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ کوشل پریرا اور ڈی ویلا کو ٹیم میں منتخب کیا گیاہے ۔ ان کے علاوہ پاکستان نہ جانے والے 7کھلاڑیوں کو سکواڈ میں نظر انداز کر دیا گیاہے ۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔