• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

والدین کی تشویش کااحساس ہے، مزید تاخیر نہیں کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے نجی سکول فیس سے متعلق کیس میں ریمارکس

Oct 21, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکول فیس سے متعلق کیس میں پیرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ مجھے والدین کی تشویش کا احساس ہے ، مزید تاخیر نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی سکول فیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ مجھے والدین کی تشویش کا احساس ہے ،پیرا کی کارروائی روکی ہوئی ہے، مزید تاخیر نہیں کریں گے،اس معاملے پر سماعت 30 اکتوبر کو رکھ لیتے ہیں۔

وکیل پیراکی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ یہ نہ ہو دھرنے کی وجہ سے معاملہ مزید التوا میں چلا جائے۔جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ آپ نے تو دھرنے میں نہیں جانا ؟ عدالت نے پیرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا منظورکر لی۔