سعودی عرب میں معروف ہر دلعزیز پاکستانی صحافی اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے سینئر ایگزیکٹیو ممبر عابد شعمون چاند کو ان کی اعلی صحافتی خدمات پر ” اے سی ایل ” کی جانب سے ” بیسٹ جرنلسٹ ” کی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ( اے سی ایل) کے چیئرمین افضل بٹ کا کہنا تھا عابد شعمون چاند ایک فرض شناس صحافی ہے جو اپنی قلم کے ذریعے پورے سعودی عرب میں جس محنت لگن اور جافیشانی سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہے وہ قابل تعریف اور قابل قدر ہے عابد شعمون چاند کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ( اے سی ایل) کی پوری ٹیم ان کی جراتمندانہ ؛ بے لوث اور بے باک صحافتی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے چیئرمین افضل بٹ کا مزید کہنا تھا کہ عابد شعمون چاند کو( اے سی ایل) نے عابد شعمون چاند کی ذمہ دارانہ صحافتی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو بیسٹ جرنلسٹ ” کی شیلڈ دینے کا فیصلہ کیا جو ان کی غیر جانبدار صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم امید کرتے ہیں کہ عابد شعمون چاند آئندہ بھی اپنی قلم کی حرمت کو قائم رکھتے ہوئے کمیونٹی اور کرکٹ کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہے گئے عابد شعمون چاند جیسے صحافی یقینا پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے عابد شعمون چاند نے ” بیسٹ جرنلسٹ ” کی شیلڈ دینے پر ( اے سی ایل ) کی پوری مینجمینٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی خدمت ہی میرا لیے سب سے بڑا انعام ہے عابد شعمون چاند نے کہا کہ میری کوشش رہے گی کہ کمیونٹی کی خدمت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی ترویج کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاوں تاکہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ پذیرائی حاصل ہو