• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احتساب عدالت نے مریم نوازشریف کی والد سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Oct 23, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)احتسا ب عدالت نے مریم نوازشریف کی والد سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے اور چوہدری شوگر ملز کیس میں ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کو چوہدری شوگر ملزکیس میں احتسا ب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مریم نواز نے عدالت سے درخواست کی کہ میں والد کی طبیعت خرابی کے باعث پریشان ہوں اس لیے مجھے واپسی پر ہسپتال میں ان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے مریم نوازشریف والد سے ملاقات کی درخواست مستردکر دی ہے ۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نوازشریف کے ریمانڈ میں مزید و روز کی توسیع کر دی گئی ہے اور انہیں 25 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔