• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکاکشمیرمیں بھارتی حکومت کے اقدامات پرفکرمندہے،پاکستان کی جانب سے ایل اوسی پارکرنے کاکوئی واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا، امریکی نائب وزیر خارجہ

Oct 23, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکاکشمیرمیں بھارتی حکومت کے اقدامات پرفکرمندہے،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کابغورجائزہ لیاجارہاہے،پاکستان کی جانب سے ایل اوسی پارکرنے کاکوئی واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس خارجہ امورکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کااجلاس ہوا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پرکمیٹی نے تشویش کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیرپرارکان کانگریس کے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزسے سخت سوال کئے گئے ۔اس موقع پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کشمیرمیں بھارتی حکومت کے اقدامات پرفکرمندہے،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کابغورجائزہ لیاجارہاہے،انہوں نے کہا کہ کشمیرکے لاکھوں افرادزندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،انٹرنیٹ،ٹیلی فون سروس کھولنے کےلئے بھارت پردباؤڈالتے رہیں گے،ایلس ویلز کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی جانب سے ایل اوسی پارکرنے کاکوئی واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔