کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
ویرات کوہلی نے وہ کردکھایا جو بھارت کےبڑے بڑے کپتان کبھی نہ کرسکے
بھارت نے جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں ہوم بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور دوسودو رنز کےبھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی مرتبہ کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رانچی میں کھیلےگئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت کو جیت کےلئے صرف دو وکٹیں درکار تھیں۔ جنہیں حاصل کرنےکےلئے بھارت کو صرف نو منٹ لگے۔
میچ میں بھارت نے پہلی اننگز نو وکٹوں پر چارسوستانوے رنزبناکر ڈکلیئر کی تھی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سوباسٹھ اور دوسری اننگز میں ایک سوتینتیس رنز پر ڈھیر ہوئی۔ ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی ڈبل سینچری بنانے والے روہت شرما کو مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا۔ بھارت نے اپنی سرزمین پر مسلسل گیارہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ورلڈریکارڈ بھی بنایاہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی کوہلی پانچ میچز میں کامیابی حاصل کرکے دوسوچالیس پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہیں۔