• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور پریس کلب کیفے ٹیریاکے نوتزئین شدہ کیفے ٹیریاکا افتتاح

Oct 23, 2019

لاہور پریس کلب کیفے ٹیریاکی بحالی کے بعد کی گئی تزئین و آرائش مکمل ہوگئی ہے جس کا افتتاح صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے فیتہ کاٹ کے کیا۔ اس موقع پرصوبا ئی وزیراطلاعات نے صدرارشد انصاری اور ان کی ٹیم کوپریس کلب کے ترقیاتی کاموںکی سیریزشروع کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ہفتے کلب میں فٹنس کلب جم کا آغاز کردیاگیا اور آج کیفے ٹیریاکی شاندار تزئین و آرائش کے بعد سروسزشروع ہوگئی ہیںجوشانداراقدامات ہیں۔انھوںنے مزید کہاکہ صحافیوںکو ہیلتھ کارڈزآئندہ چندروزمیں جاری کردیئے جائیں گے جبکہ وزیراطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان لاہور آرہی ہیںاور لاہورپریس کلب کے صدرسے ملکر صحافیوںکی معاشی بہبود کے لئے لائحہ عمل مرتب کریں گی۔انھوںنے اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی صورتحال اور حکومت کی کارکردگی پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ افتتاحی تقریب میں صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو،سیکرٹری زاہد عابد،خزانچی سالک نواز، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمدرضا، قاسم رضا،راناطاہر، گل نواز، ایمرا کے صدر آصف بٹ، سیکرٹری سلیم احمد شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، ممبرگورننگ باڈی عبداللہ، راناوحید، آصف خاور، ایپنک کے وائس چیئرمین نعیم مصطفی سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔لاہور پریس کلب کیفے ٹیریامیں تزئین و آرائش کے ساتھ کچن اور واش رومزمیں بھی نئی ٹائلزلگائی گئی ہیں۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ وہ اوران کی ٹیم خدمت کے جذبہ سے سرشارہے، میڈیاکے موجودہ شدید بحران کے دور میں لاہور پریس کلب میں ایسے پروگرامزترتیب دیئے جارہے ہیں جن کا مقصد ممبران اور ان کے اہلخانہ کو زیاد ہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناہے ۔ انھوں نے کیفے ٹیریاکے ترقیاتی کاموں میں بھرپورتعاون کرنے پر ایمرا کے صدر آصف بٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی اداکیا۔کیفے ٹیریاکی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پررات کے کھانے میںلاہور پریس کلب اور ایمراباڈی کی جانب سے ممبران کو چکن قورمہ، چکن بریانی، فرائڈچکن پیس سمیت روٹین کی ڈشز پیش کی گئیں۔

زاہد عابد
سیکرٹری