• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریاست مدینہ میں 115/10Rدس آرکی بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ مافیا متحرک۔

Oct 23, 2019

جہانیاں
ریاست مدینہ میں 115/10Rدس آرکی بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ مافیا متحرک۔
سیدن بی بی سکنہ115/10Rجہانیاں نے پاک میڈیا ہاؤس جہانیاں کے نمائندوں کو بتایا کہ میں ایک بیوہ عورت ہوں اور حال ہی میں میرا ایک نوجوان بیٹا روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو چکا ہے اپنے خاوند اور جوان بیٹے کی وفات کے بعد عرصہ دراز سے میں اپنے گھر میں اکیلی ہی رہائش پذیر ہوں میرے پاس کچھ مرلے کا ایک پلاٹ ہے جس میں عرصہ دراز سے ہم رہائش پذیر ہیں لیکن اب ٹاؤٹ مافیا اور قبضہ مافیا کا سرغنہ بد نام زمانہ ناصر پڑھیانے میرا جینا حرام کیا ہوا ہے آئے روز مجھے قتل کی دھمکیاں دیتا ہے کہتا ہے کہ یہ پلاٹ مجھے دے دو اگر ناں دیا تو آپ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گی اور اس نے میرے گھر کی چار دیواری گرا کر اپنے ایک ناجائز قبضہ شدہ پلاٹ کے لیے راستہ کاٹ کر گیٹ لگا لیا ہے مزید اس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی میرے پلاٹ کہ کچھ حصہ پر قبضہ کر کے اپنے ناجائز قبضہ شدہ پلاٹ کے ساتھ ملا چکا ہے میری اعلی حکام سے پرزور اپیل ہے کہ میں ایک بے سہارا عورت ہوں ریاست مدینہ مجھے انصاف دے۔