• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع چنیوٹ کی لاکھوں عوام کے مسائل کے حل کیلئے چنیوٹ کی صحافی برادری دن رات کوشاں ہے۔

Oct 23, 2019

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چنیوٹ کی لاکھوں عوام کے مسائل کے حل کیلئے چنیوٹ کی صحافی برادری دن رات کوشاں ہے۔عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہر صحافی اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں نئے بلاک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاح سرپرست تاحیات حاجی عبدالغفور زاہد،صدرشاہد محمود چوہدری،جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال نے کیا۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں نئے بلاک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری سیکرٹری اطلاعات عامر صدیقی،نجی چینل کے بیورو چیف فصیح اللہ، نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین، نائب صدر ظہیر عباس سپراء،مدثر نقی، مدثر کاظمی،سید حسن فاطمی، خالد بھٹی،رانا عبدالغفار اور طلحہ شبیر نے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تعمیراتی منصوبے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلہ میں دو فرنٹ ہال تعمیر ہونگے جبکہ باقی منصوبہ بھی جلد تعمیر کیلئے شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی لاکھوں عوام کے مسائل کے حل کیلئے چنیوٹ کی صحافی برادری دن رات کوشاں ہے۔عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہر صحافی اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے نئے بلاک کی تعمیر کے آغاز اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ترقی و وقار اور کامیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ