• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او چنیوٹ کی ضلع ہذا کے ڈی ایس پی صاحبان سے میٹنگ

Oct 26, 2019

چنیوٹ ()ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے اپنے دفتر میں ضلع ہذا کے ایس ڈی پی اوز،انکے ریڈرز اور دفتری عملہ سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی نوید مرتضی چیمہ،ڈی ایس پی بھوانہ نصراللہ خان نیازی،ڈی ایس پی چناب نگر مظہر احمد گوندل،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شبیر احمد اور ڈی ایس پی دفاتر کے عملہ،انچارج کمپلینٹ سیل شہباز احمد اے ایس آئی نے شرکت کی۔دوران میٹنگ پاکستان سٹیزن پورٹل،وزیر اعلی پنجاب پورٹل،آئی جی پنجاب کمپلینٹ نمبر 8787،اوور سیز پاکستانیز کمیشن کی شکایات،درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام پورٹلز سے موصول ہونے والی شکایات کو مقررہ وقت میں میرٹ پر یکسو کیا جائے اورلوگوں کی داد رسی کی جائے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ان تمام پورٹلز،ہیلپ لائن نمبرز کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جائے۔ دفاتر،تھانہ چوکیات میں لوگوں سے مہذب اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ