نیو یارک(نمائندہ خصوصی)امریکی میڈیا کی جانب سے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے،امریکی صدر نے بھی بڑی خبر کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے شام کے شمال مغرب میں داعش کے خلاف سپیشل آپریشن کیا ہے، جس میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی مارے گئے ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس آپریشن کی ایک ہفتہ قبل منظوری دی تھی، جبکہ دوسری جانب ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے بڑاواقعہ پیش آیا ہے،امریکی صدرنے اپنے پیغام میں بڑی خبر کا عندیہ دیا ہے۔
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے،امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد آپریشن کیا جس میں داعش کا 48 سالہ سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے۔پینٹاگون کے سینئر عہدیدا ر کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا، پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔
نیوزویک نےاپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بغدادی کے مارے جانے کی تصدیق ابھی ہونا باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام 7بجے پریس کانفرنس مٰیں ہلاکت کی تصدیق کریں گے۔