• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہرجانہ کیس، خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

Oct 28, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلا آبادہائیکورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے وزیراعظم کی کچھ دستاویزات نکالنے کی درخواست منظورکی،خواجہ آصف نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیاہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا حکم اسی عدالت نے دیا تھا چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیاخواجہ آصف کو اس بنچ پر اعتراض تو نہیں ؟وکیل علی شاہ گیلانی نے کہا کہ خواجہ آصف کو آپ کے کیس سننے پر کوئی اعتراض نہیں،2012 سے عمران کا ہرجانہ کیس زیرالتوا ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیاہرجانہ کیس ابھی تک زیرالتوا ہے،عدالت نے کس سٹیج پر کہا یہ دستاویزات متعلقہ نہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے وزیراعظم کے خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔