• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پرسماعت ،عدالت نے فیملی کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا

Oct 28, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر تمام ریکارڈ فیملی کورٹ سے طلب کرلیاگیا،عدالت نے سماعت5 نومبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پرسماعت ہوئی،اداکارہ میرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیملی کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردینے کاحکم دے،سیشن کورٹ نے اداکارہ میراکا تمام ریکارڈفیملی عدالت سے طلب کرلیا اورسماعت5 نومبرتک ملتوی کردی۔