• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس سی میپکو ساہیوال کی کمیر میں کھلی کچہری

Oct 28, 2019

کمیر
ایس سی میپکو ساہیوال کی کمیر میں کھلی کچہری

لوگوں نے واپڈا سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں SE واپڈا نے موقع پر صارفین کی شکایات دور کرنے کا حکم دیا

(بیورورپورٹ)اعلیٰ حکام کی ہدائت پر SE میپکو ساہیوال چوھدری محمد سرور نے XEN میپکو عارف والا ساجد حسین گوندل SDO کمیر حافظ عبدالمالک جنرل سیکرٹری سرکل ساہیوال لیبر یونین رانا غلام عباس خاں اور عملے کے ساتھ کمیر میں کھلی کچہری لگائی

مسجد مکی مدرسہ عربیہ تعلیم السلام میں لگائی گئی کھلی کچہری میں لوگوں نے واپڈا سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں SE واپڈا نے موقع پر صارفین کی شکایات دور کرنے کا حکم دیا

واپڈا سے متعلق شہر کے احتماعی مسائل پر انجمن تاجران کمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر برکت علی گلزار کا کہنا تھا کہ کمیر سب ڈویژن کا SDO کمیر میں بیٹھے پہلے عوام کو اپنے درپیش مسائل کے حل کے لئے 35 کلو میٹر دور ساہیوال جانا پڑتا تھا اب 20کلو میٹر عارف والا جانا پڑتا ہے کمیر فیڈر کے ساتھ 121/9L اور 153/9L و دیگر دیہاتوں کو جانے والی تاریں علیحدہ کی جائیں کمیر میں 2 نئے اضافی ٹرانسفارمر دئیے جائیں شہر کی گلیوں مکانوں اور دکانوں کےاوپر سے گزرنے والی مین 11KV کی تاروں کو دور کر کے اونچا کیا جائےSE میپکو ساہیوال نے ان مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کھلی کچہری میں صارف وسیم شاہ نے کہا کہ کسی دیگر گھر کے ڈیفالٹر ہونے پر واپڈا ملازمین کمیر نےمیرا میٹر اتار لیا ہے اور میرے شکائت کرنے پر واپڈا اہلکاروں نے بزریعہ ٹیلی فون غلیظ گالیاں جس پر ایکشن لیتے ہوئے ایس سی نے گندی زبان استعمال کرنے والے اہلکاروں کے سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا
اور کئی لوگوں نے ملک اعجاز لین مین کے خلاف بھی شکایات درج کروائیں