• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی حکومت کو واشنگٹن میں اعتماد سے دیکھا جا رہا ہے ، عمران خان کی لیڈر آف دی ہاﺅس نینسی پلوسی سے ملاقات دنیا کو ایک واضح پیغام تھا،شیلا جیکسن

Oct 30, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاک امریکا دوستی خطے میں امن کیلئے ضروری ہے ، پاکستانی حکومت کو واشنگٹن میں اعتماد سے دیکھا جا رہا ہے ، عمران خان کی لیڈر آف دی ہاﺅس نینسی پلوسی سے ملاقات دنیا کو ایک واضح پیغام تھا۔
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کو واشنگٹن میں اعتماد سے دیکھا جا رہا ہے ،پاکستانی امریکی کاکس کشمیر کی آواز امریکی ایوانوں تک پہنچا رہا ہے ،شیلا جیکسن نے کہا کہ عمران خان کی لیڈر آف دی ہاﺅس نینسی پلوسی سے ملاقات دنیا کو ایک واضح پیغام تھا،انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کو امریکی انسانی حقوق کے سیکرٹری کے سامنے رکھ رہے ہیں ۔