• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی جانب سے آج ناروا برتاو کیا گیا ہے،احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق کی شکایت

Oct 30, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل کی سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے آج ناروا برتاو کیا گیا ہے،ہم نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے، ایسا رویہ تو آمریت میں بھی نہیں برتا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے کیس پرسماعت جاری ہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں پولیس کے رویے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے آج ناروا برتاو کیا گیا ہے،ہم نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے،میڈیا کو بھی مجھ سے بات نہیں کرنے دی جا رہی،کیا ہم اپنا موقف بھی بیان نہیں کر سکتے؟ ایسا رویہ تو آمریت میں بھی نہیں برتا گیا،جسٹس جوا د الحسن نے ریمارکس دیئے آپ تحریری درخواست جمع کروائیں، ہم فیصلہ کریں گے۔