کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
بریکنگ نیوز: کپتان سمیت ٹاپ سری لنکن کرکٹرز کا پاکستان آنے کا فیصلہ
دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی تیاریاں مکمل ہیں ۔دسمبر میں راولپنڈی اور کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کا انعقاد ہوگا۔
زرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ 8 اسٹار سری لنکن کرکٹرز بھی پاکستان جانے پر رضامند ہوگئے سری لنکن ٹیسٹ کپتان کرونا رتنے کا بھی پاکستان جانے کا فیصلہ کرلیا۔
اسٹار سری لنکن کرکٹرز اینجلو میتھوز، تھری مانے، کوشل مینڈس بِھی پاکستان جانے کو تیار ہوگئے ہیں۔پاک سری لنکا پہلا ٹیسٹ گیارہ دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔دوسرا ٹیسٹ انیس دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائیگا