• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایچ اوز عوام دوست رویہ اپنائیں، سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھے

Nov 4, 2019

شجاع آباد(بیورو چیف)
ایس ایچ اوز عوام دوست رویہ اپنائیں، سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھے، عوام میں پولیس کے منفی تاثرکو ختم کرنے، عوام اور پولیس کو قریب لانے کے لئے تمام تر حکمت عملی بروئے کار لائیں تاکہ عوام اور پولیس کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو گرفت میں لیا جا سکے اور جرائم میں کمی واقع ہو، رانا اشرف
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ملتان رانا اشرف نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک اسماعیل، ایس ایچ او تھانہ صدر عدنان ٹیپو اور ایس ایچ او تھانہ راجہ رام خالد خان بلوچ کے ہمراہ انجمن تحفظ حقوق شہریان شجاع آباد کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جرائم کو کنٹرول کرنے، ایس ایچ او تھانہ صدر کا سائلین سے بداخلاقی سے پیش آنے اور دیگر شکایات کے حوالے سے موضوع زیر بحث رہے۔ایس پی صدر ملتان رانا اشرف نے بتایا کہ انہوں نے سرکل کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عوام دوست رویہ اپنانے، سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایات کی ہیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھے۔ عوام میں پولیس کے بارے میں منفی تاثرات ختم کرنے، عوام اور پولیس کو قریب لانے کے لئے تمام تر حکمت عملی بروئے کار لائی جا ئے تاکہ عوام اور پولیس کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو گرفت میں لیا جا سکے اور جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔ ایس پی رانا اشرف کا مزید کہنا تھاکہ نئی نسل کو منشیات سے برباد کرنے والے عناصر کا جلد ازجلد قلع قمع کیا جائے گا۔ منشیات کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک اسماعیل کی کاکردگی قابل ستائش ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر شجاع آباد عدنان ٹیپو کی خلاف شکایات کے انبار ایس پی صدر ملتان رانا اشرف عنقریب تھانہ صدر میں کھلی کچہری لگانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر انجمن تحفظ حقوق شہریان شجاع آباد کے صدر ندیم شاہ، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ بھٹی،راحیل صدیقی، عمران عطاری، خالق خان، راﺅ طاہر خالدبھی موجود تھے#