• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

داعش کے سابق سربراہ البغدادی کی بہن بھی پکڑی گئی

Nov 5, 2019

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی نے کالعدم تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس) کے مقتول سربراہ ابو بکر البغدادی کی بہن رسمیہ عواد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات ترکی کے ایک سیکورٹی ذریعے نے پیر کے روز امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتائی۔
العربیہ کے مطابق البغدادی کی 65 سالہ بہن رسمیہ عواد کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا۔ وہ شام کے شمال مغرب میں واقع قصبے اعزاز کے نزدیک اپنے شوہر اور پانچ اولاد کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ترکی کے ایک اہم ذمے دار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ البغدادی کی بہن سے داعش تنظیم کے اندر کام کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ترک ذمے دار کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ انٹیلی جنس کے حوالے سے “سونے کی کان” ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ البغدادی کی بہن داعش کے بارے میں جو کچھ جانتی ہے وہ تنظیم کے مزید شرپسندوں کو پکڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔