• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے ہی بہتر اور محفوظ ماحول کو فروغ دیا جاسکتا ہے تجارت پیغمبروں کا پیشہ ہے

Nov 6, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے ہی بہتر اور محفوظ ماحول کو فروغ دیا جاسکتا ہے تجارت پیغمبروں کا پیشہ ہے
اس میں کوئی شک نہیں کہ تاجر کمیونٹی ملک معیشت کو چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ضلع وہاڑی کو ماڈل آف ماڈل آف ایکسیلنس بنانے کے لئے تاجران اور سول سوسائٹی کو آن بورڈ کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے وفد سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نےوہاڑی چیمبر آف کامرس کے وفد کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا وہاڑی پولیس تاجر برادری کی جان, مال اور املاک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ضلع وہاڑی کو محفوظ بنانے اور ماڈل آف ایکسیلنس کے طور پر پہچاننے کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جس میں لاہور کی طرز پر تمام اہم مقامات اور شاہراوں پرسی سی ٹی وی کیمرہ جات انسٹال کئے جائیں گے جس کا کنٹرول پولیس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اورسٹیک ہولڈرز کو بھی دیا جائے گا جس سے سٹریٹ کرائم میں واضع کمی اور وارداتوں کو ٹریس کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی. ڈی پی او وہاڑی نے تاجران کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی تاجران پر مشتمل مصالحتی کمیٹیاں بنائی جائے گی جو کہ ضلع بھر کے تاجروں کے لین دین کے معاملات کو حل کرنے کیلئے بطور ثالث کام کریں گے تاکہ کاروباری طبقہ کے معاملات بروقت حل کئے جاسکیں جبکہ وہاڑی پولیس بھی ان کی ضابطہ اور قانون کی مطابق مکمل رہنمائی اور معاونت کرے گی. اس دوران وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی چارج لینے کے بعد سے گزشتہ دو ہفتوں کی دبنگ کاروائیوں کو سراہا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کی تعیناتی کو ابھی 15 روز ہوئے ہیں جس میں انہوں نے دو پولیس مقابلوں میں 4 بدنام زمانہ کئ مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا اور اسکے ساتھ ساتھ دو مغوی بچوں کی بازیابی پھر بھاری مقدار میں منشیات کو پکڑا اور اسکے علاوہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے مثالی اقدامات کئے جس سے سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی وہاڑی چیمبر آف کامرس ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کے تمام انقلابی اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے. میٹنگ کے دوران صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز غضنفر علی کے علاوہ ملک اظہر اعوان، آصف علی، محمد اشرف، محمد نعیم پاشا، خالد محمود، محبوب علی، سید شیراز حسین، احمد وقاص، عبدالرؤف، عنصر الیاس، محمد عثمان، محمد اشرف نعیم، خورشید انور، شہزاد مبین، سجاد احمد، محمد نبیل اکبر ، محمد شہزاد، شاہد حسین، حماد اکرم، اصغر علی، خالد محمود، محمد عقیل اکرم،راجہ ندیم کیانی، ندیم شاہد، عمران مقبول، عدیل مقصود، سعود ستار رامے، محمد خالد اور خالد مرزا بھی موجود تھے۔