• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالمی پابندیاں اور دھمکیاں مسترد، ایران نے آج کیا کام کرنے کااعلان کردیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

Nov 7, 2019

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ سے فردو پلانٹ پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران 1,044 سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کے دخول کا آغاز کردے گا۔

صدر روحانی نے منگل کے روز ایک نشری خطاب میں یہ اعلان کیا ہے۔ایران 2015ءمیں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔اس اعلان پر عمل درآمد کے بعد وہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔حسن روحانی نے ایک مرتبہ پھر ایران کی جانب سے اس پیش کش کا اعادہ کیا ہے کہ اس نے جوہری سمجھوتے سے انحراف کے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں، انھیں واپس لیا جاسکتا ہے مگر اس کی یہ شرط یہ عاید کی ہے کہ سمجھوتے پر دست خط کرنے والے دوسرے ممالک بھی اپنے وعدوں کی پاسداری کریں تو ایران جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کی پاسداری کرے گا۔اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے فوری طور پرایرانی صدر کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایران نے سوموار کو جدید سینٹری فیوجز آئی آر۔16 کی تعداد کو دگنا کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ آپریشن جوہری سمجھوتے کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔صدر حسن روحانی کے ان بیانات کے بعد روس نے اپنے ردعمل میں ایران کے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر ولادی میر پوتین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ”ہم صورت حال کو تشویش کے ساتھ مانیٹر کررہے ہیں۔ہم اس (جوہری) ڈیل کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔“