• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماہ ربیع الاول کو شایان شان سے منانے کے لیے حکومت نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے علاوہ مساجد، استقبالیہ کیمپ، ریلیوں، محفل میلاد کے مقامات کے گرد سیکیورٹی و بلدیاتی امور کے حوالوں سے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

Nov 7, 2019

کراچی (غلام مصطفے عزیز )صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کو شایان شان سے منانے کے لیے حکومت نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے علاوہ مساجد، استقبالیہ کیمپس، ریلیوں اور محفل میلاد کے مقامات کے گرد سیکیورٹی و بلدیاتی امور کے حوالوں سے غیر معمولی اقدامات و انتظامات کیئے ہیں ان حوالوں سے علماء کرام جلوس کے منتظمین، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی افسران کے درمیان باہمی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج اپنے دفتر میں اہل سنت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر سید مسرور ہاشمی کے قیادت میں آنے والے ایک وفد نے اپنی ملاقات میں کیا۔ وفد میں کراچی ڈویژن کے صدر عبدالرحمٰن ، صدر طلباء اسلام کراچی محمد ولید رضا شہیدی کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل تھے۔ وزیر بلدیات کو وفد نے بلدیاتی امور کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ باڑہ مارکیٹ سے W-9 بس اسٹاپ نارتھ کراچی، 31 سو روڈ بابا موڑ سے خواجہ اجمیر نگری چوک نارتھ کراچی 4K چورنگی نارتھ کراچی، 44 سو روڈ D-K موڑ سے کالا اسکول نیو کراچی، 4 ہزار روڈ پاور ہاؤس چورنگی سے 5 نمبر نیو کراچی جو کہ کے ایم سی کے زیر انتظام ہیں۔ ان سڑکوں پر پیچ ورک اور کارپیٹنگ کی ضرورت ہے۔ اہل سنت رابطہ کونسل کراچی کے تحت ہونے والی محفل میلاد اور جلوس کے راستوں پر کچرے کی صفائی کی جائے۔ محمدی مسجد نزد مگسی چوک بلاک 9 آرکیٹیکٹ سوسائٹی گلستان جوہر میں سیوریج کی لائین ڈالی جائے۔ جلوسوں کے راستوں اور مساجد کے اطراف جہاں جہاں ضرورت ہے سیوریج لائن کی صفائی کرائی جائے اور کھلے مین ھولز پر ڈھکن رکھوائے جائیں۔ جن علاقوں میں پانی کی سپلائی ممکن نہیں وہاں مساجد اور محفل میلاد کے مقامات پر فری ٹینکر سروس مہیا کی جائے۔ جلوسوں کی گزرگاہوں پر اسٹریٹ لائٹس کو روشن کیا جائے۔ اسکے علاوہ ضلعی اور بلدیاتی انتظامیہ اور ہمارے نمائندے کے مابین کو آرڈیننس کا انتظام کیا جائے۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وفد کے تمام مسائل کو ہمدردی اور غور سے سنا اور حکومت اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ کان، میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ اختر شیخ اور سینٹرل فہیم خان کو ہدایت کی کہ اہل سنت رابطہ کونسل پاکستان کے ربیع الاول کے حوالے سے تمام بلدیاتی امور سے متعلقہ مسائل اور مشکلات دور کیا جائے اور فوری طور پر ان مسائل کو حل کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوآرڈنیشن وہ عمل ہے جس سے ہم بڑے سے بڑے مسائل و مشکلات ملکر حل اور دور کرسکتے ہیں اور مقابلہ کرسکتے ہیں۔