• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور قلندرز نے محمد عرفان سے بھی لمبا باﺅلر ڈھونڈ لیا، کتنا قد ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

Nov 9, 2019

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز بھلے ہی ہر مرتبہ آخری نمبر پر آئی ہو لیکن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے معاملے میں اس فرنچائز نے ہمیشہ پہلی پوزیشن ہی حاصل کی ہے۔

گلوبل لیگز میں شرکت کا معاملہ ہو یا نوجوانوں کو ٹریننگ کیلئے آسٹریلیا بھیجنے کی بات، یا پھر پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد، لاہور قلندرز نے کبھی مایوس نہیں کیا اور اس کے نتیجے میں اب پاکستان کو محمد عرفان کے بعد ایک اور دراز قد باﺅلر مل گیا ہے۔

سپنر محمد مدثر کی دریافت لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران ہوئی جس کے بعد وہ اب ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ وہ پی ایس ایل فائیو میں شرکت کیلئے بھی پرامید ہیں۔ محمد مدثر کی سب سے بڑی مشکل اپنے سائز کے جوتے ڈھونڈنا ہے جبکہ ان کا ماننا ہے کہ محمد عرفان کے برعکس ان کا لمبا قد فٹنس کے مسائل پیدا نہیں کرے گا۔