چنیوٹ(بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدر نے پولیس لائن چنیوٹ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شبیر احمد،لائن آفیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے پولیس لائن میں جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے پولیس لائن میں جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس لائن میں خوبصورت پلاٹنگ کر کے نئے پودے لگائے جائیں۔ڈی پی او نے افسران و ملازمان کے لیے نئے بنائے گئے میس،میس ہال کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس لائن میں افسران و ملازمان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔پولیس لائن میں افسران و ملازمان کیلئے اعلی طرز کا میس ہال بنایا گیا ہے تاکہ افسران و ملازمان اچھے اور پرکشش ماحول میں سکون کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکیں۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیس لائن میں میس پر افسران و ملازمان کو بہترین کھانا دیا جائے۔