چنیوٹ(بلال الطاف نیوز ٹائم chiniot) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرضلع بھر میں 33 جلوس اور 7 محافل کا انعقاد ہوا۔مرکزی جلوس جامع مسجد کھوکھراں والی سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مسجد کھوکھرانوالی میں اختتام پذیر ہوا۔ تمام پروگرامز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ پانچ ڈی ایس پی سمیت نو سو سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے۔ اہم جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی نفری تعینات کی گئی اور جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جلوسو ں کا وزٹ کیا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا گیااور ملازمان کو الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ربیع الاول کے تمام پروگرامز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔