لکھنو (نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز نے دوسرےون ڈےانٹرنیشنل میچ میں افغانستان کو 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی واضح برتری حاصل کرتے ہوئے پانچ سال بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابقرتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کرویسٹ انڈیزکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نےمقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر247رنزبنائے۔نکولس پورن سب سے زیادہ 67 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ نے 43، ایوین لوئس نے 54، شمرون ہت مائر نے 34، روسٹن چیز نے 9، کیرن پولارڈ نے 3، جیسن ہولڈر نے 9، روماریو شیفرڈ نے 6، الزاری جوزف نے 1 اور ہیڈن والش نے 4 رنز بنائے۔افغانستان کے فاسٹ باؤلرنوین الحق 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔248 رنز کے ہدف میں افغان ٹیم 46اورز میں 200 رنز بنانے کے بعدہمت ہار بیٹھی اور 47 رنز سے شکست سے دوچار ہو کر سیریز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی،افغان بلے باز نجیب اللہ زادران نے 66 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس میں چار اور ایک چھکا شامل تھا ۔
ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو شرمناک شکست دیتے ہوئے سیریز بھی اپنے نام کر لی
