• Sat. Apr 20th, 2024

اللہ کا شکر گزار ہوں اس نے کامیابی سے ہمکنار کیا،عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے جیت کا ٹائٹل کشمیری بہن بھائیوں کے نام کردیا

Nov 11, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوںاس نے کامیابی سے ہمکنار کیا، عوام سے بہت محبت لیکن حکومت نے حوصلہ افزائی تک نہیں کی،انہوں نے کہا کہ جیت میری ہی نہیں پورے پاکستان کی ہے، عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے جیت کا ٹائٹل کشمیری بہن بھائیوں کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی ایس ایف ورلڈسنوکرچیمپین شپ کے فاتح محمدآصف وطن واپس پہنچ گئے،وطن واپسی پرپی بی ایس اے،سندھ سنوکرایسوسی ایشن اورمقامی پلیئرزنے محمدآصف کااستقبال کیا۔سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اس نے کامیابی سے ہمکنار کیا، عوام سے بہت محبت لیکن حکومت نے حوصلہ افزائی تک نہیں کی،انہوں نے کہا کہ جیت میری ہی نہیں پورے پاکستان کی ہے، پہلے اور دوسرے ٹورنامنٹ میں مشکلات رہیں، عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے جیت کا ٹائٹل کشمیری بہن بھائیوں کے نام کردیا۔

سنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہناتھا کہ جیت کا کریڈٹ اپنے والدین کو دوں گا ،میرے اہلخانہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا،محمد آصف کا مزید کہناتھا کہ میں 6 گولڈ میڈل جیت چکا ہوں،6 سال میں 6 گولڈ میڈل جیتے ہیں،ہرسال ایک انٹرنیشنل ٹائٹل جیتا ہے، محمد آصف نے کہا کہ مستقل مزاجی اورپریکٹس سے فائدہ ہوتا ہے،سیمی فائنل میں بھرپورفارم میں تھاجس کی وجہ سے0-7سے کامیابی ملی،امید ہے نئے کھلاڑی بھی کامیابی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ محمدآصف نے ترکی میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈچیمپین شپ جیتی ہے۔