اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ذیلی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کرلیا ،ذیلی کمیٹی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ آج ہوگا، وزارت داخلہ نے ذیلی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کرلیا ،ذیلی کمیٹی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارشہباز شریف یا ان کانمائندہ پیش ہوں،کمیٹی کی جانب سے سیکرٹری صحت پنجاب ،پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل بورڈکوبھی نوٹس جاری کر دیئے گئے،فریقین کومتعلقہ دستاویزات کے ساتھ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟فیصلہ آج ہوگا
