• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایسی تصویر شیئر کردی کہ آپ کو بھی پیار آجائے

Nov 14, 2019

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کا ماضی میں اہم ترین حصہ رہنے والے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے بتایا کہ اپنے دوسرے بیٹے کو پیار کرنے سے ان کا دل بھرتا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے بیٹے کیلئے نیک تمناﺅں اور دعاﺅں کی اپیل بھی کی۔
خیال رہے کہ شعیب اختر کے گھر رواں سال جولائی میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 سے باہر ہوچکی تھی۔