لندن (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کاڈاکٹرسے پہلااپائنٹمنٹ ہے،دعا کریں کہ نوازشریف علاج مکمل کر کے وطن واپس لوٹے۔
لندن پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف خیریت سے لندن پہنچ گئے،سفرکے دوران نوازشریف کوطبی امداددی گئی، شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کاڈاکٹرسے پہلااپائنٹمنٹ ہے،دعا کریں کہ نوازشریف علاج مکمل کر کے وطن واپس لوٹے،انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیو ں سے دعا ئے صحت کی اپیل ہے،دعائیں کرنے پربرطانیہ میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کاشکرگزارہوں۔
نوازشریف کاڈاکٹرسے آج پہلااپائنٹمنٹ ،دعاکریں نوازشریف کاعلاج مکمل ہواوروہ وطن واپس جائیں،شہبازشریف
