• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی، اسحاق ڈار

Nov 20, 2019

لندن(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ کا جلد معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا پہلا علاج برطانیہ ہی میں ہو گا لیکن اس کے بعد ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کو میاں صاحب کے علاج کے لیے آئی سی یو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے تمام ذاتی معالجین یہاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر کافی سیاست کی گئی تھی۔
اسحاق ڈار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حسین نواز کے علاوہ بھی ایک دو رہنماؤں نے کہا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کو زہر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا مکمل میڈیکل چیک اپ ہو گا جس میں پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات سامنے آجائیں گی۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے کسی بھی جگہ جا سکتے ہیں