• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان میں امریکی فوج کو ایک بار پھر نقصان،طالبان نےبھی بڑادعویٰ کردیا

Nov 21, 2019

کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان میں امریکی فوج کوایک بار پھر جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑگیا۔ایک واقعے میں اس کا جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے دوامریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔جبکہ طالبان نے دعویٰ کیاہے کہ ہیلی کاپٹر انہوں نے مارگرایاہے۔
امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق ایک ہیلی کاپٹرتباہ ہوا ہے جس میں موجود دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے طیارے کی تباہی کا مقام اور وجہ تفصیل سے نہیں بتائی گئی۔
امریکی فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات ہورہی ہیں تاہم بیان میں کہاگیا ہے کہ اس یہ دشمن کے حملے میں تباہ نہیں ہوا۔امریکی فوج کے مطابق مرنے والے فوجیوں کے اہلخانہ کو بتانے کے بعد ہی ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔
دوسری جانب افغان طالبان کاکہنا ہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرانہوں نے تباہ کیا ہے،طالبان ترجمان کے مطابق واقعہ افغان صوبہ لوگ میں پیش آیا۔ذبیح اللہ مجاہد کاکہنا تھا کہ یوایس چنکاک ہیلی کاپٹر کو گزشتہ رات نشانہ بنایاگیااور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،ذبیح اللہ کے مطابق ہیلی کاپٹر صوبہ لوگر کے علاقہ پینگرم میں مار گرایاگیا