• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرا میچ بنگال ٹائیگرز اور نادرن وارئیرز کے درمیان ہوا جو بنگال ٹائیگرز نے 6 رنز سے اپنےنام کرلیا

Nov 21, 2019

دوسرا میچ بنگال ٹائیگرز اور نادرن وارئیرز کے درمیان ہوا جو بنگال ٹائیگرز نے 6 رنز سے اپنےنام کرلیا۔ ٹاس نادرن وارئیرز نے جیت کر حریف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے ۔ آندرے فلیچر نے 22، ریلی روسمیو نے 21، کولن انگرام نے 2، ٹام مورس نے صفر، پریرا نے 3، ڈیوڈ وائز نے 9 رابی فرائی لنک نے 36 رنز بنائے ۔ نادرن وارئیرز کی جانب سے رائڈ امرٹس نے 2 وکٹیں حاصل کی۔ جبکہ پردیپ ، کرس ووڈ اور جنید صدیقی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ بنگال ٹائیگرز نے حریف ٹیم کو جیت کےلئے 103 رنز کا ہدف دیا جو نادرن وارئیرز حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 10 اوورز میں 96 رنز ہی بناسکی اور یہ میچ 6 رنز سے ہارگئی۔ نادرن واریئرز کی جانب سے سائمنز نے 15، نکولس پورن نے 8، آندرے رسل نے 41 اور سام بلنگ نے 13 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے ڈیوڈ وائز نے 3 وکٹیں لی ۔ رابی فرائی لنک ، قیس احمد اور پریرا کو ایک ایک وکٹ ملی۔