• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’سوشل میڈیا پر ویڈیو خود ہی لیک کی تاکہ یہ دیکھ سکوں کہ ۔۔۔ ‘ اداکار علی رحمان خود ہی میدان میں آگئے، ایسی بات بتادی کہ آپ بھی انہیں سلام کریں گے

Nov 24, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار علی رحمان خان کو مکڈونلڈز کے کیشیئر پر رعب جماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر یہ ویڈیو لیک کی تھی ۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں علی رحمان خان نے کہا کہ انہوں نے معاشرتی تجربے کے طور پر یہ ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر وائرل کرائی تھی۔ یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ وی آئی پی کلچر اور ’ تم جانتے ہو میں کون ہوں‘ کی دھونس کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
اداکار نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانیوں نے انہیں ویڈیو سامنے آنے پر لتاڑا اور برا بھلا کہا۔ اداکار کے مطابق انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستانیوں نے آواز اٹھائی اور اس معاملے کو اجاگر کیا، ہم لوگ آواز اٹھاتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے، ہمیں نہ صرف اس طرح کے معاملات پر آواز اٹھانی چاہیے بلکہ ان پر عمل بھی کرنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی سکھانا چاہیے۔