• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان:اقوام متحدہ کی گاڑی پر بم حملہ،اہلکارہلاک

Nov 25, 2019

کابل(نمائندہ خصوصی)کابل میں اقوا م متحدہ کی گاڑی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔افغان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی ایک گاڑی پر ہوئے حملے میں اقوام میں متحدہ کاایک اہلکار مارا گیاہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ نے کابل میں ہوئے دھماکے اور اس میں اقوام متحدہ کے اہلکار کی ہلاکت کی مذمت ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے امریکی ٹی وی سی این این کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی کو ہینڈ گرنیڈ سے نشانہ بنایاگیا۔ہلاک ہونے والا شخص اور دیگر دوزخمی اقوام متحدہ کیلئے کام کرتے ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے متعلق کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔نہ ہی تاحال کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اقوام متحدہ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرائیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔